ملک کی امتیازی حیثیت رکھنے والی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے لئے
راہیں جدا جد کرنے والی شیوسینا اور بی جے پی ایسے موڑ پر پہنچ گئی ہیں
جہاں ایک دوسرے کے ساتھ آئے بغیر ان کے لئے کارپوریشن پر قابض ہونا مشکل
ہوگا،دونوں کو میونسپل کارپوریشن پر قابض ہونے کے لئے یا تو آپس میں یا پھر
اپنی کٹر
مخالف کانگریس سے ہاتھ ملانا ہوگا۔کیونکہ انتخابات میں کسی بھی پارٹی کو اکثریت نہیں ملی ہے،البتہ مہاراشٹر
میں ممبئی سمیت دیگر کارپوریشنوں میں کانگریس اور این سی پی بھاری ہزیمت کا
سامنا ہے اور بھگوا لہر نظرآرہی ہے۔ممبئی کارپوریشن میں ایم آئی ایم نے تین مقامات پر کامیابی کے ساتھ اپنا کھاتہ کھول لیا ہے۔